مشرق وسطیٰ کی صورتحال؛کراچی میں پاسپورٹ درخواستوں میں کمی

Apr 13, 2026 | 22:36:PM
مشرق وسطیٰ کی صورتحال؛کراچی میں پاسپورٹ درخواستوں میں کمی
کیپشن: پاسپورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خورشید رحمانی  ) مشرق وسطی کی صورتحال کے باعث کراچی میں پاسپورٹ درخواستوں میں کمی ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھرکے پاسپورٹ دفاترمیں درخواست گزاروں کی تعداد 50 فیصد کم ہوگئی۔

تعداد میں نئے پاسپورٹس سمیت تجدید پرمبنی پاسپورٹس کی تعداد میں کمی کے باعث ریونیوبھی متاثر ہوا۔

ذرائع کے مطابق تعداد میں کمی کی وجوہات میں ورک ویزوں سمیت سیاحتی ویزوں کا کم اجرا ہے،کراچی میں یومیہ درخواست گزاروں کی تعداد 2 ہزارکے بجائے 8 سے 9 سو تک ہو گئی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ سندھ کے دیگرشہروں کے پاسپورٹ دفاترمیں تعداد 3 ہزارکے بجائے 12 سے 15 سورہ گئی ،مشرق وسطی میں مکمل امن کی صورت میں درخواست گزاروں کی تعداد ماضی کی طرح ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:16سے 18اپریل تک بارشیں اورژالہ باری،الرٹ جاری