سی سی پی نے جاز کو ٹی پی ایل انشورنس کے حصول کی منظوری دیدی

Apr 13, 2026 | 18:20:PM
سی سی پی نے جاز کو ٹی پی ایل انشورنس کے حصول کی منظوری دیدی
کیپشن: جاز لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) سی سی پی نے جاز کو ٹی پی ایل انشورنس کے حصول کی منظوری دے دی۔

ٹی پی ایل انشورنس کے کنٹرولنگ حصص جاز کو منتقل کرنے کی اجازت دیدی گئی، سی سی  پی کاکہنا ہے کہ شیئر خریداری معاہدے کے تحت بڑا انضمام منظورکرلیا گیا۔

جرمن سرمایہ کار سے حصص لے کر جاز کو منتقل کیے جائیں گے،سی سی پی کے مطابق انضمام سے مسابقت متاثر ہونے کا امکان نہیں۔

سی سی پی کا مزید کہنا ہے کہ نان لائف انشورنس شعبے میں انضمام کی منظوری بھی دی گئی،جاز، ویون گروپ کا ذیلی ادارہ، ڈیجیٹل خدمات کے شعبے میں سرگرم ہے،ٹی پی ایل انشورنس روایتی اور تکافل انشورنس فراہم کرنے والی کمپنی ہے۔

سی سی پی نے معاملے کا تفصیلی جائزہ قانون کے تحت مکمل کیا،سی سی پی کا کہنا ہے کہ انضمام سے ڈیجیٹل انشورنس کے فروغ کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے انعامی رقم کا اعلان ، فاتح ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟جانیے