آنجہانی آشا بھوسلے اپنے پیچھے اربوں کے اثاثے چھوڑ گئیں

Apr 13, 2026 | 14:11:PM
آنجہانی آشا بھوسلے اپنے پیچھے اربوں کے اثاثے چھوڑ گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی موسیقی کی نامور گلوکارہ آشا بھوسلے 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، ان کی وفات کے ساتھ ایک عہد کا خاتمہ ہو گیا، تاہم وہ اپنے پیچھے نہ صرف لازوال گیت بلکہ اربوں روپے کے مالی اثاثے بھی چھوڑ گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آشا بھوسلے کی مجموعی دولت کا تخمینہ 200 سے 250 کروڑ روپے کے درمیان لگایا گیا ہے۔

 ان کی آمدنی کا بڑا ذریعہ کئی دہائیوں پر محیط موسیقی کا شاندار کیریئر تھا، جس میں انہوں نے مختلف زبانوں میں ہزاروں گانے ریکارڈ کیے۔

انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک ایسے دور میں کیا جب پلے بیک سنگرز کو رائلٹی نہیں دی جاتی تھی۔

 اس کے باوجود ان کی مسلسل محنت اور مقبولیت نے انہیں مالی طور پر مستحکم بنایا۔

 مزید پڑھیں:آئی پی ایل: روہت شرما بلے کی جانچ کے دوران امپائر پر برہم ہوگئے، ویڈیو وائرل 

گلوکاری کے علاوہ آشا بھوسلے نے کاروباری میدان میں بھی قدم رکھا اور ’آشاز‘ کے نام سے ایک بین الاقوامی ریسٹورنٹ چین قائم کی۔

اس چین  کا آغاز 2002 میں دبئی سے ہوا اور بعد ازاں یہ برطانیہ، کویت، بحرین اور دیگر ممالک تک پھیل گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے پاس 80 سے 100 کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں بھی موجود تھیں، جن میں ممبئی اور پونے میں قیمتی رہائشی پراپرٹیز شامل تھیں۔

آشا بھوسلے آخری عمر تک عالمی سطح پر متحرک رہیں اور دبئی، امریکا، کینیڈا سمیت مختلف ممالک میں لائیو پرفارمنسز کرتی رہیں