ٹیکسلا؛ مسافر بس کو حادثہ ،20 افرادزخمی متعدد کی حالت تشویشناک

Apr 13, 2024 | 18:17:PM
ٹیکسلا؛ مسافر بس کو حادثہ ،20 افرادزخمی متعدد کی حالت تشویشناک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد علی )ٹیکسلا میں ‏مارگلہ بائی پاس کے قریب تبلیغی جماعت کی بس کو حادثہ  ، 20 سے زائد مسافر زخمی متعدد کی حالت تشویشناک  بتائی جا رہی ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق حادثہ ٹیکسلا میں ‏مارگلہ بائی پاس کے قریب پیش آیا،عینی شاہدین کے مطابق مسافر بس زیادہ سپیڈ کی وجہ سے اُلٹی،  جس کے باعث 20 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 5 افراد کا تعلق قازقستان  سے جو تبلیغ کیلئے پاکستان آئے تھے ، ریسکیو   ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا  گیا ہے،حادثہ بارش میں تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ،امدادی کاروائیاں جاری ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : افسوسناک خبر، لاڑکانہ میں عید  کے فوری بعد دھماکہ