لاڑکانہ :برف شاپ میں شدید دھماکہ

Apr 13, 2024 | 17:58:PM
لاڑکانہ :برف شاپ میں شدید دھماکہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عبدالخالق مغیری) سندھ کے بڑے شہر لاڑکانہ میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ، برف شاپ میں شدید  دھماکے  کے باعث اردگرد کی عمارتیں بھی منہدم ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق میروخان چوک سات نمبر ناکے کے مقام پر برف شاپ میں دھماکا ہوا ہے ،بم ڈسپوزل سکواڈنے جائے وقوعہ پر پہنچ کر   تحقیقات اور چیکنگ کے بعد انکشاف کیا ہے کہ واقعہ گیس سلنڈر پھٹنے سے پیش آیا،برف شاپ میں گیس سلنڈر دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریبی 2مکان اور 3دکانیں ملبے کا ڈھیر  بن گئیں ، دھماکے میں اب تک کوئی اموات  نہیں ہوئی البتہ ملبے تلے دب کر 3 افراد زخمی ہو گئے جنہیں چانڈکا ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں ؛ پنجاب میں ایئر ایمبولینس کیلئے ٹریننگ کا آغاز