پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس کیلئے ٹریننگ سیشن کا آغاز

Apr 13, 2024 | 17:40:PM
پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس کیلئے ٹریننگ سیشن کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد )پنجاب بھر میں پہلی ایئر ایمبولینس سروس کے لیے ٹریننگ سیشن کا آغاز کر دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس شروع کرنے کی تیاری جاری ہیں جس کیلئے اب صوبے بھر میں ٹریننگ سیشن کا آغازکر دیا گیا ہے، ٹریننگ سیشن میں پنجاب بھر کے مختلف بڑے ہسپتالوں کی رسائی کیلئے پروازیں کی جائیں گی ،ایئر ایمبولینس سروس کا آغاز جون میں کر دیا جائے گا،

ایئر ایمبولینس کی مشقی پرواز میں مریض کو ایمرجنسی صورت حال میں ہسپتال پہنچانے کی مشق کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی اہلکار اغوا برائے تاوان میں ملوث ؟شہری کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے میں سنگین الزامات