کراچی ایئرپورٹ پربچی سے ناروا سلوک،ایوی ایشن ڈویژن نے رپورٹ طلب کرلی

Apr 13, 2024 | 16:19:PM
کراچی ایئرپورٹ پربچی سے ناروا سلوک،ایوی ایشن ڈویژن نے رپورٹ طلب کرلی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خورشیدرحمانی) کراچی ایئرپورٹ پر بچی سے  ناروا سلوک کی وائرل  ویڈیو پر ایوی ایشن ڈویژن  نے رپورٹ طلب کرلی۔

 مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر اے ایس ایف افسر نے بچی کو بالوں سے پکڑ کر ایک طرف پھینک دیا تھا،بچی سے ناروا سلوک پر اے ایس ایف افسر اور 2اہلکاروں کےخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

ایئرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ایس ایف کی جانب سے تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں،اےایس ایف افسر کا بچی سےناروا سلوک، ایوی ایشن ڈویژن نےرپورٹ طلب کرلی ۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ بچی سے ناروا سلوک سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ ایوی ایشن ڈویژن کو ارسال  کردی گئی،واقعہ 10مارچ کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ ہلاک،مقابلے میں 2جوان شہید

ذرائع کا مزید کہنا ہے  کہ ناروا سلوک کرنے والے افسر کو سخت ترین سزا کوٹ مارشل کئے جانے کا امکان ہے۔