چیئرمین ایس ای سی پی عاکف سعید کی برطرفی،عدالت کی وزارت خزانہ کو فیصلہ کرنیکی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین ایس ای سی پی عاکف سعید کی برطرفی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے وفاقی وزارت خزانہ کو درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلا ت کے مطابق جسٹس احمد ندیم ارشد نے چیئرمین ایس ای سی پی عاکف سعید کی برطرفی حوالے سے دائر کی جانیوالی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار محمد رفیق کے وکیل میاں محمد اسلم نے دلائل دیئے۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ایس ای سی پی کے آڈٹ میں 14 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیاں سامنے آئیں، درخواست گزر نے دعویٰ کیا کہ چیئرمین نے ازخود اپنی تنخواہ اور مراعات میں اضافہ کیا،چیئرمین کو قانون کے تحت تنخواہیں اور مراعات بڑھانے کا اختیار حاصل نہیں۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ اختیارات سے تجاوز پر چیئرمین کو عہدے سے ہٹایا جائے۔عدالت نے وفاقی وزارت خزانہ کو درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی : تعلیمی اداروں میں سگریٹ، تمباکو اور نکوٹین کے استعمال پر مکمل پابندی عائد