پنجاب حکومت کی جانب سے 57000 گھروں کی تعمیر کا منصوبہ تیار
کیپشن: زیر تعمیر گھر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پنجاب حکومت کی جانب سے 57000 گھروں کی تعمیر کا منصوبہ سامنے آگیا،منصوبے کے تحت محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے زیرانتظام سستی رہائش گاہیں تعمیر کی جائیں گی۔
ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق پنجاب بھر کے 21 اضلاع میں سرکاری زمینوں پر رہائش گاہوں کی تعمیر کی جائے گی،پہلے مرحلے میں 20000 رہائشگاہوں کی تعمیر کیلئے صوبہ بھر میں 41 سائٹس کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔
رہائش گاہیں آسان اقساط پر مستحق افراد کو دی جائیں گی،منصوبہ 5 سال میں مکمل کر لیا جائے گا،رہائش گاہیں ورلڈ بینک اور پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک سے تعمیر کی جائیں گی۔
تعمیرات کے دوران معیار کی جانچ اور منصوبے کی نگرانی باقاعدگی سے یقینی بنائی جائے گی،منصوبہ صوبائی کابینہ کو منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر! باپ نے بیٹے کو سیلابی ریلے سے بچاتے ہوئے جان دے دی