وزیراعلیٰ پنجاب لیاقت پور پہنچ گئیں،بزرگ خاتون اور بچے سے محبت کا اظہار،ریسکیو اور پی ڈی ایم اے کو شاباش
وزیر اعلیٰ پنجاب لیاقت پور پہنچ گئیں،بزرگ خاتون اور بچے سے محبت کا اظہار، ریسکیو اور پی ڈی ایم اے کو شاباش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف لیاقت پور کے نواحی بیٹ ظاہر پیر بند پہنچ گئیں ،وزیر اعلیٰ نے منچن بند پر بوٹس اور بیڑے میں آنے والے خاندانوں کو ریسیو کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرہ خواتین کی کشتی سے اترنے میں مدد کی ۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے بزرگ خاتون کو ہاتھ تھام کر بند پر لائیں اور پانی کی بوتل پیش کی، انہوں نے ننھے بچے کو گود میں اٹھا کر پیار کیا اور پانی پلایا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریسکیو اور پی ڈی ایم اے ٹیموں کو شاباش دی ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریسکیو آپریشن میں لائف جیکٹ اور لائف رنگ کا استعمال لازم قرار دیا ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو انخلا آپریشن سے متعلق بریفننگ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے لیاقت پور کے نواحی نور والا ، گل محمد لنگاہ ،ڈیرہ فریدی اور چوہان کے35 موضع ۔ 84721 آبادی متاثر اور 43 مربع کلومیٹر رقبہ متاثر ہوا۔سیلاب متاثرین کے لئے 6 ریلیف کیمپ , میڈیکل کیمپ ۔3ـ کلینک آن بوٹس . 12 کلینک آن ویل قائم کئے گئے۔بیٹ ظاہر پیر کے نواحی سیلاب زدہ علاقوں سے 12604 آبادی کا انخلا کیا گیا۔ریسکیو آپریشن کے دوران 488 مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کئے گئے۔گل محمد لنگاہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کے لئے ریسکیو اور پولیس کی52 بوٹس مامور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر زیورات ہتھیانے والا بلیک میلر گرفتار