لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر زیورات ہتھیانے والا بلیک میلر گرفتار

Sep 12, 2025 | 18:39:PM
 لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر زیورات ہتھیانے والا بلیک میلر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمر خان بابر)ملتان میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ایک  کارروائی کے دوران لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر زیورات ہتھیانے والا بلیک میلر کو گرفتار کرلیا ۔

 ترجمان  نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق اوکاڑہ کے رہائشی  بلیک میلر محمد عمر اشفاق کو ملتان سے گرفتار کیا  ہے۔متاثرہ لڑکی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز ملزم کے موبائل سے برآمد کرلی۔ملزم سوشل میڈیا پر فیک اکاؤنٹ کے ذریعے خواتین کو اپنے جال میں پھنسانے میں ملوث ہے  گرفتار ملزم کے قبضے سے موبائل فون برآمد کرلیا ۔ گرفتار ملزم کے خلاف مزید تحقیقات نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چینی ناظم الامور کا نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ ،شعبہ کو بہترین قرار دیدیا