برطانوی ہائی کمشنر کی اسحاق ڈار سے ملاقات،30 لاکھ پاؤنڈ ہنگامی امدادکی معاونت کا اعلان
برطانوی ہائی کمشنر کی اسحاق ڈار سے ملاقات،30 لاکھ پاؤنڈ ہنگامی امدادکی معاونت کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات،برطانیہ کی جانب سے 30 لاکھ پاؤنڈ ہنگامی امداد اور مزید انسانی ہمدردی کی معاونت کا اعلان۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات میں برطانیہ کا پاکستان کے ساتھ سیلاب و مون سون سے متاثرہ علاقوں میں مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، انہوں نے برطانیہ کی جانب سے 30 لاکھ پاؤنڈ ہنگامی امداد اور مزید انسانی ہمدردی کی معاونت کا اعلان کیا ۔ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے بروقت تعاون اور یکجہتی پر برطانیہ کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، اعلیٰ سطح روابط کی اہمیت اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان 2027 میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمٹ کی میزبانی کرے گا:وزیراعظم