ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں معمول کمی،سالانہ شرح 5.03 فیصد ہوگئی 

Sep 12, 2025 | 15:16:PM
ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں معمول کمی،سالانہ شرح 5.03 فیصد ہوگئی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گزشتہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی کے بعد سالانہ شرح پانچ اعشاریہ صفر تین فیصد ہوگئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کےمطابق گزشتہ ہفتے 22 اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،پیاز، ٹماٹر،آلو،چاول،انڈے اور چینی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق دال مونگ،ماش،ایل پی جی،لکڑی،کپڑے بھی مہنگے ہوئے،ایک ہفتے میں پیاز 12.17 فیصد،ٹماٹر 10.47 فیصد مہنگے ہوئے،آلو 3.57 فیصد،چاول 1.63 فیصد،انڈوں کے دام 1.52 فیصد تک بڑھے۔

ایک ہفتےمیں 4 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئی،گزشتہ ہفتے آٹا 9.80 فیصد اورمرغی کی قیمت میں 3.20 فیصد کمی آئی،گزشتہ ہفتے 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا،سالانہ بنیاد پر ٹماٹر 90 فیصد، چینی 29 فیصد، آٹا 18.65 فیصد تک مہنگا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:پاک فوج کے آپریشن میں فتنۃ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی عبدالصمد کے تہلکہ خیز انکشافات