ہمارے خلاف کیسز سیاسی بنیادوں پر ہیں،ڈیل کا سوال ہی نہیں اٹھتا:بیرسٹر گوہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ’ڈیل‘ کا لفظ ہم مسترد کر چکے ہیں، کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، اگر ڈیل ہوتی تو بانی پی ٹی آئی دو سال جیل میں نہ گزارتے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور جمہوریت کی بالادستی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، ڈیل کا سوال ہی نہیں اٹھتا، ہمارے خلاف کیسز سیاسی بنیادوں پر ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ جو پارٹی چھوڑ گیا، اس کے خلاف کوئی کیس نہیں بنا، ہمارے لوگوں کو سزائیں ہوئیں اور وہ نااہل بھی ہوئے، اس کا سیاسی حل ضروری ہے، ابھی بھی دیر نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ سب نوبزادہ نصراللّٰہ جیسےسیاستدان نہیں، جو لوگوں کو بیٹھا کر کوئی حل نکال سکیں، اس وقت کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو فیصلے کا اختیار نہیں، سیاسی حل کیسے نکلے گا؟
یہ بھی پڑھیں:احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس، 236 ارب کے 7 ترقیاتی منصوبے منظور
جس پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کا نمائندہ ہوں، چاہے وہ جیل میں ہوں یا باہر، بانی پی ٹی آئی سخت نہیں ہیں، انہوں نے 3 سالوں میں بہت لچک دکھائی، جب مینڈیٹ چوری ہوا تو بانی پی ٹی آئی نے کہا مذاکرات کریں، کچھ نہیں ہوا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ جب 26ویں ترمیم ہوئی تب بھی بانی پی ٹی آئی نے کہا مذاکرات کریں، کچھ نہیں ہوا، کچھ نہ کچھ گڈ ول تو وہ بھی دکھائیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں تک کروائی نہیں جاتیں، یہ ملاقات ان کا حق ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجہ کے استعفے کی تفصیلات معلوم نہیں مگر معاملہ اب گزر چکا ہے۔