ایشیا کپ ٹی 20: پاکستان اپنا پہلا میچ آج عمان کیخلاف کھیلے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایشیا کپ ٹی 20 میں پاکستانی ٹیم آج اپنی مہم کا آغاز عمان کے خلاف میچ سے کرے گی۔
عمان کیخلاف پاکستان کے میچ کو بھارت کے خلاف اتوار کے بڑے مقابلے سے قبل وارم اپ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
اس میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے دبئی کی پچ کا معائنہ کیا اور پریس کانفرنس میں اُسے بیٹرز کیلئے سازگار قرار دیا، ہیسن کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم میں ملٹی اسکلز کھلاڑی موجود ہیں۔
دوسری جانب عمان کی ٹیم کے کپتان جدیندر سنگھ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستانی ٹیم کا عمان سے کوئی مقابلہ نہیں ہے مگر ٹی 20 فارمیٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:برازیل کے سابق صدربولسونارو مجرم قرار ، 27 سال قید کی سزا
اُن کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں بڑی ٹیموں کے خلاف کھیلنا عمان کے لیے ایک موقع ہے۔