قائداعظم یونیورسٹی ؛بی ایس پروگرامز کے ٹاپ پوزیشن ہولڈرز کیلئے میرٹ سکالرشپس کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)قائداعظم یونیورسٹی نے بی ایس پروگرامز کے ٹاپ پوزیشن ہولڈرز کے لیے میرٹ سکالرشپس کا اعلان کر دیا۔
میرٹ سکالر شپ کی لسٹ میں 32 مختلف شعبہ جات کے 430 طلبا وطالبات کو شامل کیا گیا ہے۔
سکالرشپ کی رقم آئندہ سمیسٹر یا ہاسٹل فیس میں ایڈجسٹ ہوگی۔آخری سمیسٹر کے طلبہ کو رقم براہِ راست ادا کی جائے گی۔
پہلی پوزیشن پر 15 ہزار، دوسری پر 12 ہزار، تیسری پر 8 ہزار روپے سکالرشپ دی جائے گی۔