میاں محمد نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے

Sep 12, 2023 | 19:09:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ طے کرلی گئی۔

لندن میں نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف، سلیمان شہباز، حسن نواز، خواجہ آصف اور دیگر رہنما شریک تھے۔

اجلاس میں نواز شریف کی وطن واپسی اور انتخابات کی حکمت عملی پر غور کیا گیا جبکہ الیکشن سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کے مؤقف پر بھی بات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے: سیاسی میدان میں ہلچل ، پیپلز پارٹی نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

   سابق وزیراعظم شہباز شریف نے بیان میں کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے اور ان کا وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔

میاں نواز شریف کو لاہور میں استقبالیہ دیا جائے گا اور ملک کے مختلف علاقوں میں ان کیلئے ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نومبر 2019ء میں علاج کیلئے برطانیہ گئے تھے۔