سیاسی میدان میں ہلچل ، پیپلز پارٹی نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

Sep 12, 2023 | 16:04:PM
سیاسی میدان میں ہلچل ، پیپلز پارٹی نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محسن الملک) پاکستانی سیاست میں  بڑی ہلچل ہوئی ہے، پیپلزپارٹی نے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ۔ 

 تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر 14 ستمبر کو لاہور میں  پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے ، اجلاس 14  ستمبر کو بروز جمعرات دوپہر 3بجے بلاول ہاؤس لاہور میں ہوگا ، اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا جائیگا جبکہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کی جانب سے الیکشن میں مسلم لیگ ن سے مقابلے پر بھی تجاویز دی جائیں گی ، اجلاس میں الیکشن التواء پر جلسے اور دھرنوں کی تجویز پر رائے لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :بھارت سے ہار کے بعد چیئر مین پی سی بی کی بابر اعظم کو اہم تلقین