چور نواز شریف اور دہشتگرد الطاف حسین سے میرا موازنہ نہ کریں: عمران خان

Sep 12, 2022 | 14:41:PM
چور نواز شریف اور دہشتگرد الطاف حسین سے میرا موازنہ نہ کریں: عمران خان
کیپشن: سابق وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی سے قبل کہا کہ چور نواز شریف اور دہشت گرد الطاف حسین کے ساتھ میرا موازنہ نہ کیا جائے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں فاضل جج کی جانب سے طلبی پر سابق وزیراعظم عدالت پہنچے۔ کمرہ عدالت میں جانے سے پہلے عمران خان نے کہا کہ میں بہت خطرناک ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی عبوری ضمانت میں 20 ستمبر تک توسیع

صحافی نے سوال کیا کہ پہلے الطاف حسین پھر نواز شریف اور اب آپ کو مائنس کیا جا رہا ہے، جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ ایک چور نواز شریف اور دہشت گرد الطاف حسین سے میرا موازنہ نہ کریں۔

بعدازں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز گل امریکا کی یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں، انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جیل سپرنٹنڈنٹ نے شہباز گل پر تشدد کی تصدیق کی، اس ایشو پر بات کرنے پر مجھ پر دہشتگردی کا مقدمہ بنا دیا گیا۔