بچوں کی ویکسی نیشن بھی کل سے شروع

Sep 12, 2021 | 19:49:PM
 بچوں کی ویکسی نیشن بھی کل سے شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کل ( پیر)سے 15 سے 17 سال کے نوعمر شہریوں کو ویکسین لگانے کا آغاز ہوگا۔بتایا گیاہے کہ اس عمر کے شہریوں کو فائزر ویکسین لگائی جائے گی اور یہ سہولت مفت فراہم کی جائے گی۔
 اس عمر کے بچوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی سے حاصل کردہ ”ب“فارم کے ہمراہ قریبی ویکسی نیشن سینٹرز جائیں۔نوعمر بچے بھی کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ رکھنے والے افراد کی طرح نادرا کی ویب سائٹ سے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔ بالی وڈ کی بو لڈ اداکارہ نرگس فخری نے معروف پروڈیوسر کے ساتھ قریبی تعلقات پر خاموشی توڑ دی