امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہزاروں سرکاری ملازموں کو نوکریوں سے نکال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے درجنوں ملازمین کو فارغ کردیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے اعلیٰ سائنسی ماہرین، ڈیزیز ڈیٹیکٹیوز اور واشنگٹن آفس کے تمام ملازمین کو برطرف کردیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطرفی کے نوٹسز جمعے کی شب ای میل کے ذریعے بھیجے گئے ۔
ان پیغامات میں اہلکاروں کو اطلاع دی گئی کہ اِن کی ذمہ داریاں یا تو غیر ضروری ہیں یا ادارے کے دیگر حصوں میں پہلے سے انجام دی جارہی ہیں۔
امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامہ کے اس اقدام سے متاثر ہونے والے ملازمین کی درست تعداد ابھی واضح نہیں ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:ڈھاکہ میں اساتذہ کا ہڑتال کا اعلان
ٹرمپ نے حکومت کے شٹ ڈاؤن کے دوران ہزاروں سرکاری ملازمین کو برطرف کر دیا ہے، جس کا الزام انہوں نے براہ راست ڈیموکریٹس پر ڈال دیا۔
وائٹ ہاؤس نے جمعے کے روز اعلان کیا کہ محکمہ خزانہ، صحت، تعلیم، تجارت اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سائبر ڈویژن سمیت متعدد اہم اداروں میں برطرفیاں شروع ہو چکی ہیں۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت کے شٹ ڈاؤن کو دس دن گزر چکے ہیں اور فریقین کے درمیان سیاسی کشمکش ختم ہونے کا کوئی امکان نظر نہیں آ رہا۔
صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ”یہ سب ڈیموکریٹس نے شروع کیا اور ہم صرف ردعمل دے رہے ہیں۔“