ڈھاکہ میں اساتذہ کا ہڑتال کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سلیم رضا) بنگلہ دیش بھر میں نجی ایم پی او سے منسلک اسکولوں کے اساتذہ اور ملازمین نے عبوری حکومت کے کرایہ الاؤنس میں اضافے کو 'ناکافی اور غیر حقیقی' قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
بنگلہ دیشی اساتذہ رہنماؤں نے ڈھاکہ میں نیشنل پریس کلب کے سامنے توسیعی ہڑتال کا اعلان کیا۔
اساتذہ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے کرایہ اور میڈیکل الاؤنس میں بیس فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن پورا نہ کیا گیا تو وہ مسلسل دھرنا دیں گے۔
اساتذہ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے کرایہ الاؤنس میں 500 ٹکا کا اضافہ کیا ہے جو اساتذہ کی تضحیک کے سوا کچھ نہیں، مارکیٹ کی موجودہ صورتحال میں یہ رقم کسی خاندان کی روزمرہ کی خوراک خریدنے کے لیے بھی استعمال نہیں ہو سکتی، ہم حکومت کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں اور کرایہ اور میڈیکل الاؤنس میں بنیادی تنخواہ کے 20 فیصد اضافے کے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتے ہیں، اگر اس وقت میں نوٹیفکیشن جاری نہ کیا گیا تو مسلسل دھرنا دیا جائے گا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ کرایہ اور میڈیکل الاؤنس بنیادی تنخواہ کا 20 فیصد بڑھا کر 500 سے بڑھا کر 1500 کیا جائے۔
قبل ازیں 13 اگست کو بنگلہ دیش میں اساتذہ رہنماؤں نے ڈھاکہ میں نیشنل پریس کلب کے سامنے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں 20 فیصد اضافے اور یونیورسل ٹرانسفر متعارف کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔