آریان خان کے ساتھ سیلفی لینے والا شخص کون نکلا؟کیس کا رخ ہی بدل گیا

Oct 12, 2021 | 23:54:PM
یان ،سیلفی،لینے،والے،سے ،متعلق،انکشافات
کیپشن: آریان خان،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک) آریان خان کے ساتھ سیلفی لینے والے گنجے سر والے شخص کی ایک تصویر بھی سو شل میڈیا پر کافی وا ئرل ہو ئی تھی۔اب  ایک اور نیا انکشاف ہوا ہے جس کے مطابق  یہ ایک پرائیویٹ جاسوس نکلا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما نواب ملک نے کہا کہ آریان خان کی گرفتاری کے بعد جو  سیلفی وائرل ہوئی تھی وہ کے پی گوساوی نامی شخص نے لی تھی جو ایک پرائیویٹ جاسوس ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دوران شو اداکا رہ ملائکہ اروڑا کے ساتھ غیر مہذب حر کت۔۔منتظمین بھی دنگ رہ گئے

نواب ملک نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ جو شخص آریان خان کے دوست ارباز مرچنٹ کے ساتھ ویڈیو میں نظر آ رہا ہے وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا کارکن منیش بھانوشالی ہے۔مہاراشٹرا حکومت میں کابینہ کے وزیر نے آریان خان کی گرفتاری سے متعلق پورے کیس کو  ہی جعلی قرار دے دیا ہے۔

نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے نواب ملک کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے 10 لوگوں کے نام بتائے جنہیں انہوں نے آزاد گواہ کہا۔ ان میں کے پی گوساوی اور منیش بھانوشالی بھی شامل ہیں۔

یا د رہے کہ آریا ن خان کی گرفتاری کے بعدسوشل میڈیا پر بھی بھارتی صحافی اور عوام آریان خان منشیات کیس میں بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:400 ملین ڈالر اثاثوں کے مالک امیتابھ بچن کی وصیت منظر عا م پر آگئی۔۔حیرت انگیز انکشافات