دوران شو اداکا رہ ملائکہ اروڑا کے ساتھ غیر مہذب حر کت۔۔منتظمین بھی دنگ رہ گئے

Oct 12, 2021 | 20:32:PM
ملائیکہ اروڑا،شرمناک،حرکت،دوان شو
کیپشن: ملائیکہ اروڑا ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ و ڈانسر ملائکہ اروڑا رئیلٹی شو میں شریک امیدوار کی جانب سے گال چھونے پر خوفزدہ ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق رئیلٹی شو ‘انڈیاز بیسٹ ڈانسر’ کا دوسرا سیزن شروع ہونے والا ہے اور ججز میں ملائکہ اروڑا بھی شامل ہیں۔اس کی لانچنگ تقریب میں اداکارہ ملائکہ بھی پہنچی تھیں ۔

اس حوالے سے انٹرویو میں ملائکہ نے بتایا کہ جب امیدوار نے مجھے چھوا تو میں ڈر گئی تھی کیونکہ کورونا پھیل رہا ہے اور ایسے میں وہ امیدوار میرے پاس آیا اور میرے گالوں کو چھونے لگا۔انہوں نے بتایا کہ اُس وقت میں بہت بری طرح ڈر گئی تھی کیونکہ سوچ رہی تھی کہ کہیں اس نے ہاتھ سینیٹائز کیے ہیں یا نہیں۔یہ دیکھ کر شو کے منتطمین بھی دنگ رہ گئے۔

یا د رہے کہ ملا ئکہ اروڑا کی اربا ز خان سے طلاق کے بعد ادا کار ارجن کپور سے دوستی کی خبریں بھی سو شل میڈیاکی زینت بنتی رہتی ہیں تا ہم ابھی تک ادا کارہ کی جا نب سے ان کے ساتھ شا دی کے حوا لے سے کو ئی بیان سامنے نہیں آسکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بالی وڈ کی معروف اداکارہ کا بیٹی کی پیدائش 9 ماہ تک خفیہ رکھنے کا اعتراف۔۔ویڈیو بیان سامنے آگیا