ہماری حکومت جب بھی آئی یہ ترامیم واپس لیں گے: بیرسٹر گوہر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت جب بھی آئی یہ آئینی ترامیم واپس لیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ترامیم جلد بازی میں لائی گئیں۔ ایوان میں بیٹھ کر فیصلے ذاتی مفاد میں نہیں کیے جاتے، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ موجودہ ترامیم آئین کی روح کے منافی ہیں۔
اس موقع پر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جو بھی مذاکرات کرنے ہیں ہم تیار ہیں۔ حکومت سے ہمارے مذاکرات ہوں گے، مذاکرات یہ ہوں گے کہ ہمارا مینڈیٹ واپس کریں۔
محمود خان اچکزئی نے یہ بھی کہا کہ جمعے کے روز ہم تحریک کا آغاز کریں گے اور احتجاج کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں :محسن نقوی سری لنکن کرکٹرز کو فول پروف سیکیورٹی اقدامات پربریف کریں گے