شعیب سے طلاق کے بعد ثانیہ کو گھبراہٹ کے دورے پڑے، فرح خان

Nov 12, 2025 | 20:50:PM
 شعیب سے طلاق کے بعد ثانیہ کو گھبراہٹ کے دورے پڑے، فرح خان
کیپشن: فرح خان اور ثانیہ مرزا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف کریوگرافر اور فلم ساز فرح خان نے انکشاف کیا ہے کہ سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو شعیب ملک سے طلاق کے بعد گھبراہٹ اور خوف کے دورے پڑے۔ 

ثانیہ مرزا نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے اپنی دوست اور فلم ساز فرح خان سے ان کے یوٹیوب شو سرونگ اٹ اپ ود ثانیہ میں گفتگو کی۔ 

39 سالہ بھارتی ٹینس لیجنڈ ثانیہ مرزا نے اس موقع پر سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے اپنی علیحدگی پر بھی بات کی۔ 

فرح خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اس گفتگو کے دوران خود محسوس کیا کہ ثانیہ اس مشکل وقت میں گھبراہٹ کے دوروں (پینک اٹیکس) کا شکار رہتی تھیں۔ 

واضح رہے کہ جنوری  2024 میں سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور سابق پاکستانی کرکٹ کپتان شعیب ملک نے اپنی 14 سالہ ازدواجی زندگی کے خاتمے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں:فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈ منسوخ نہ کرانے پر کیا سزا ہوگی؟

گفتگو کے دوران ثانیہ کے بارے میں یہ باتیں اس وقت شروع ہوئیں جب فرح خان نے اپنے ماضی پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ کس طرح ان کے خاندان کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے والد کامران خان کی فلم باکس آفس پر ناکام ہوئی۔

 فرح کے مطابق وہ اس وقت 5 سے 6 برس کی تھیں اور بہت ناز و نعم میں پلی لاڈلی اور ضدی بیٹی تھیں، جس کے بعد آنے والے وقت میں مشکل بھی دیکھا، اس کا ذمہ دار انڈسٹری کو نہیں ٹھہراتی کیونکہ یہ ہر شعبے میں ہوتا ہے۔ اگر آپ ناکام ہیں تو لوگ آپ کے پاس نہیں آئیں گے۔ 

گفتگو نے اس وقت جذباتی رخ اختیار کیا جب ثانیہ نے سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے طلاق کے بعد ایک اکیلی ماں کے طور پر درپیش مشکلات کے بارے میں بات کی۔ 

فرح نے کہا کہ آپ ایک سنگل مدر ہیں اور اس سے زیادہ کوئی مشکل کام نہیں ہوتا، ہم سب کا ایک سفر ہے اور ہمیں اسی میں سے بہتر راہیں تلاش کرنا ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:’آپ کی بیگمات کتنی ہیں‘؟ ٹرمپ کے سوال پر شامی صدر احمد الشرع نے صحیح تعداد بتا دی