’آپ کی بیگمات کتنی ہیں‘؟ ٹرمپ کا شامی صدر احمد الشرع سے سوال

Nov 12, 2025 | 19:48:PM
’آپ کی بیگمات کتنی ہیں‘؟ ٹرمپ کا شامی صدر احمد الشرع سے سوال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز شام کے عبوری صدر احمد الشرع ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ملاقات میں امریکی صدر نے احمد الشرع کو اپنے برینڈ کا پرفیوم پیش کیا۔ ٹرمپ نے پرفیوم کی تعریف کرتے ہوئے کہا یہ دنیا کا بہترین پرفیوم ہے۔

ٹرمپ نے احمد الشرع اور ان کے ساتھ موجود شامی وزیر خارجہ اسد الشیبانی کو خود پرفیوم لگایا جس کے بعد پرفیوم احمد الشرع کے حوالے کردیا۔

شامی صدر کو پرفیوم دیتے ہوئے ٹرمپ نے ان سے کہا کہ یہ ایک پرفیوم آپ کے لیے ہے اور ایک آپ کی اہلیہ کے لیے ہے۔

یہ کہتے ہی ٹرمپ نے فوراً شامی صدر سے سوال کیا کہ ’آپ کی کتنی بیگمات ہیں‘؟ جس پر شامی صدر نے جواب دیا کہ ’ایک‘۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ شام کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ 

اسی دوران امریکی محکمہ خزانہ نے شام پر عائد اقتصادی پابندیاں بھی معطل کرنے کا اعلان کیا۔

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: