فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈ منسوخ نہ کرانے پر کیا سزا ہوگی؟

Nov 12, 2025 | 18:08:PM
فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈ منسوخ نہ کرانے پر کیا سزا ہوگی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) متوفی افراد کے شناختی کارڈ ان کے قریبی عزیز کی جانب سے منسوخ کرانا لازمی ہے نہ کرانے پر سخت سزا ہوگی۔

نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن سینٹر (نادرا) جو اندرون اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ سمیت دیگر شناختی دستاویزات فراہم کرنے کا مجاز ادارہ ہے  تاہم وہ افراد جو انتقال کر جاتے ہیں، ان کے شناختی کارڈ منسوخ کرانا متوفیان کے قریبی عزیزوں کی ذمہ داری ہے۔

نادرا آرڈیننس 2000، سیکشن (1)17 کے تحت فوت شدہ افراد کا شناختی کارڈ منسوخ کرانا لازم ہے،نادرا کی جانب سے ایک بار پھر شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے خاندان کےفوت شدہ افراد کے شناختی کارڈ بروقت منسوخ کرائیں۔

نادرا اعلامیہ کے مطابق متوفی کے شریکِ حیات/ والدین/ بچوں/ قانونی سرپرست میں سے کوئی ایک متعلقہ یونین کونسل میں وفات کا اندراج کروائیں اور کمپیوٹرائزڈ ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوائیں۔

کمپیوٹرائزڈ ڈیتھ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعد وہ متوفی کا شناختی کارڈ منسوخ کرانے کے لیے نادرا دفتر تشریف لائیں یا پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے منسوخی کی درخواست جمع کرائیں۔

ان ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں نادرا قوانین کے تحت قید یا جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔

یہ بھی  پڑھیں : سینیٹ سے منظور 27ویں‌ ترمیم کی کونسی شقیں‌ قومی اسمبلی میں‌ حذف کی گئیں؟