بابراعظم کو کپتانی سے فوری نہ ہٹانے پر غور

Nov 12, 2023 | 11:11:AM
بابراعظم کو کپتانی سے فوری نہ ہٹانے پر غور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی سی بی ورلڈ کپ کے فوری بعد آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز اور پھر نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بابر اعظم کو تبدیل نہ کرنے پر غور کررہا ہے۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کو روزہ مرہ کے معاملات چلانے کا واضح حکم جاری کیا ہوا ہے، بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کرسکی تاہم ٹیسٹ میچوں میں ان کی کارکردگی بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر! انٹرنیشنل کھلاڑی کی دوران میچ موت ہو گئی

تاہم آسٹریلیا کے مشکل دورے میں انہیں ایک اور لائف لائن دی جا سکتی ہے، اسی طرح مکی آرتھر اور دیگر غیر ملکی کوچز کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دورے میں تبدیل نہیں کیا جائے گا۔