وفاقی وزیر تعلیم کا کیمبرج پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کا نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کیمبرج پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کا نوٹس لے لیا ۔
کیمبرج پیپر لیکس پر وفاقی وزیر تعلیم نے اظہارِ تشویش اور افسوس کا اظہار کیا، خالد مقبول صدیقی نے کہا محنتی طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ،گزشتہ سال بھی ایسے واقعات سامنے آئے، کیمبرج اپنا نظام مزید مضبوط بنائے، پیپر لیکس سے طلبہ اور والدین شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں ۔
وفاقی وزیر نے آئی بی سی سی کو کیمبرج کے ساتھ فوری اجلاس کی ہدایت کردی ۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا آئی بی سی سی طلبہ کے مفادات کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کرے، شفاف امتحانی نظام اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کیمبرج واقعے کی مکمل تحقیقات اور حقائق سامنے لائے جائیں، طلبہ کے اعتماد کی بحالی اولین ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کا اے ایس لیول ریاضی کا دوسرا پرچہ بھی لیک ہوگیا