امریکا اور ایران کشیدگی کے اثرات: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

May 12, 2026 | 11:42:AM
امریکا اور ایران کشیدگی کے اثرات: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات عالمی آئل مارکیٹ پر نمایاں ہونے لگے ہیں، جس کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 0.88 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد قیمت 99 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ اسی طرح برینٹ خام تیل کی قیمت میں 0.62 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 105 ڈالر فی بیرل کی سطح پر جا پہنچی۔

مارکیٹ رپورٹ کے مطابق اماراتی مربن آئل کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں 4.84 فیصد اضافے کے بعد اس کی قیمت 103.6 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ:پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ حیدر سعید کی ضمانت

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی برقرار رہی تو عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہو سکتی ہیں، جس کے اثرات پاکستان سمیت درآمدی تیل پر انحصار کرنے والے ممالک کی معیشت پر بھی پڑ سکتے ہیں۔