کردستان ورکرز پارٹی کی تحلیل، ترکیہ میں دہشت کا خاتمہ ہو گا ،شہباز شریف 

May 12, 2025 | 18:17:PM
کردستان ورکرز پارٹی کی تحلیل، ترکیہ میں دہشت کا خاتمہ ہو گا ،شہباز شریف 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وزیراعظم شہباز شریف  نےترک عسکریت پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کی تحلیل پر کہا ہےکہ پاکستان تنظیم کے خاتمے کے اعلان کا خیر مقدم کرتا ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس اقدام سے ترکیہ میں دہشت کا خاتمہ ہو گا اور دیرپا امن قائم ہو گا۔یہ تاریخی اعلان ترک قیادت کے غیر متزلزل عزم کا عکاس ہے۔ یہ اقدام اتحاد، تنظیم نو اور استحکام کی طرف ترک صدر رجب طیب اردوغان اور انکی قوم کے عزم کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان اور ترکیہ دہشت گردی کی تمام شکلوں کے خاتمے کے لئے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کردستان ورکرز پارٹی پی کے کے کے خاتمے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے,کردستان ورکرز پارٹی کے خاتمے کو پائیدار امن و استحکام کی جانب اہم قدم سمجھتے ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات قائم ہیں،پاکستان اور ترکیہ ہر شعبے میں ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان اور ترکیہ انسدادِ دہشتگردی کے اقدامات میں باہمی تعاون کرتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلادھار بارش اورژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا