محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلادھار بارش اورژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا 

May 12, 2025 | 16:52:PM
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلادھار بارش اورژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں اگلے 6 سے 8 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت کئی علاقوں میں موسلادھار بارش  اور بعض مقامات پرژالہ باری کی  پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔ 
محکمہ موسمیات  کے مطابق اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن میں راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، مری، گلیات اور گردونواح میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،میانوالی، گجرات، سیالکوٹ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں آئندہ6سے8گھنٹوں کے دوران آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہےجبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ 
 خیبرپختونخوا میں کوہاٹ، پشاور، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، صوابی، ایبٹ آباد، مانسہرہ میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،سوات، دیر، کالام، مالاکنڈ، کوہستان، کرم، خیبر اور وزیرستان میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سائنسدانوں کا منفر کارنامہ، مریخ پر سمندر مل گیا