روپے کی قدر میں اضافہ، یورو1.96روپے،برطانوی پاؤنڈ1.70روپے سستا

Mar 12, 2026 | 17:38:PM
روپے کی قدر میں اضافہ، یورو1.96روپے،برطانوی پاؤنڈ1.70روپے سستا
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر  279.35 روپے سے کم ہوکر 279.32 روپے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 4 پیسے سستاہوکر 280.37 روپے ،یورو 1.96 روپے سستاہوکر 325.61 روپے برطانوی پاونڈ 1.70 روپے سستاہوکر 377 روپے پر آگیا   ،اسی طرح اماراتی درہم 2 پیسے کم ہوکر 76.78 روپے جبکہ سعودی ریال 1 پیسے بڑھ کر 74.92  روپے کا ہوگیا۔