اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن چندگھنٹوں کیلئےمعطل،نوٹم جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( طیب سیف )اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت آج چند گھنٹوں کیلئے معطل رہے گی۔
پی اے اے کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹم کے مطابق چند فضائی راستوں کی بندش سے پروازوں کے شیڈول میں خلل پڑسکتا ہے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت آج چند گھنٹوں کیلئے معطل رہے گی۔
نوٹم پی اے اے کے مطابق لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن میں بعض فضائی راستے عارضی طور پر دستیاب نہیں ہوں گے،اسلام آباد ایئرپورٹ پر آپریشنل وجوہات کے باعث 10 بجے سے دن سواایک بجے تک فلائٹ آپریشن معطل رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کیخلاف جنگ جیت چکے لیکن جلد نکلنا نہیں چاہتے؛ڈونلڈٹرمپ
نوٹم میں ایئرلائنز کو ممکنہ تاخیر کے پیش نظر اضافی ایندھن رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ نوٹم 23 مارچ پریڈ کی تیاریوں کے حوالے سے جاری کیا گیا ۔