مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّٰہ قاتلانہ حملے میں محفوظ، ویڈیو بھی آگئی

Mar 12, 2026 | 08:16:AM
مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّٰہ قاتلانہ حملے میں محفوظ، ویڈیو بھی آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا مگر وہ بال بال بچ گئے۔

سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ جموں میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے کہ ایک مسلح شخص نے ان پر قریب سے گولی چلائی، پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں نے فوری حملہ آور کو قابو میں لے لیا۔

سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ اور ان کے ہمراہ موجود جموں و کشمیر کے ڈپٹی چیف منسٹر محفوظ رہے، واقعہ جموں کے رائل پارک علاقے میں پیش آیا جہاں تقریب ہو رہی تھی۔

حکام نے بتایا کہ حملہ آور نے ایک ہی شاٹ فائر کیا لیکن گولی کسی کو نہیں لگی، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئل ٹینکروں پر حملے،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں