وزیر اعظم اور بلاول ملاقات کا نتیجہ،پی پی  اورلیگی کوآرڈینشن کمیٹی کا اجلاس طلب

Mar 12, 2025 | 19:48:PM
وزیر اعظم اور بلاول ملاقات کا نتیجہ،پی پی  اورلیگی کوآرڈینشن کمیٹی کا اجلاس طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)وزیر اعظم شہباز شریف اور چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کا نتیجہ،پنجاب میں اتحادی حکومت کے معاملات، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی کوآرڈینشن کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ اجلاس 15 مارچ بروز ہفتہ شام 4 بجے گورنر ہاؤس میں منعقد ہوگا،اجلاس میں پیپلز پارٹی کے شکوے دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ 

پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے صوبائی اتھارٹیز میں نامزدگیاں، ترقیاتی فنڈز، بیوروکریسی میں تبادلوں سمیت دیگر امور کا مطالبہ کر رکھا ہے۔ 

ذرائع کاکہنا ہے کہ  اجلاس کی میزبانی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کریں گے ،مشترکہ کمیٹی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضیٰ، ندیم افضل چن اور سید علی حیدر گیلانی شریک ہوں گے۔ 

 مسلم لیگ ن کی طرف سے اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ، مریم اورنگزیب اور سعد رفیق کوآرڈینشن کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے سرکاری ملازمین کو عید سے قبل بڑی خوشخبری سنا دی