وکلاء برادری میرے دل کے قریب ہے، محسن نقوی

Mar 12, 2024 | 14:16:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وکلاء برادری میرے دل کے قریب ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون، وفاقی وزیر قانون سینٹر اعظم نذیر تارڑ، پاکستان و پنجاب بار کونسل کے عہدیداران نے شرکت کی۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور مختلف بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداران بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

وکلاء رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے بے مثال کارکردگی پر محسن نقوی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیے: وفاقی وزراء کو قلمدان مل گئے،محسن نقوی وزیرداخلہ ہوں گے

وکلاء رہنماؤں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی نے ہر سطح پر خود کو منوایا، محسن نقوی نے مختصر عرصے میں حیران کن رفتار کے ساتھ عوامی منصوبوں کو مکمل کیا۔

وکلاء رہنماؤں نے وفاقی وزارت کے منصب پر فائز ہونے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے جو ذمہ داری دی ہے، اسے بطریق احسن ادا کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ وکلاء برادری میرے دل کے قریب ہے، وکلاء برادری کیلئے جو کچھ کرسکتے تھے کیا، ٹیم ورک پر یقین رکھتا ہوں اور ٹیم ورک سے بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں۔

وکلاء رہنماؤں نے وکلاء برادری کی فلاح وبہبود کیلئے ریکارڈ کام پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔