پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ صدر کی بیٹی آصفہ بھٹو "خاتونِ اوّل"

Mar 12, 2024 | 12:02:PM
پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ صدر کی بیٹی آصفہ بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے بطور صدرِ مملکت اپنی سب سے چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کو خاتونِ اوّل بنانےکا فیصلہ  کرلیا، جس کی تصدیق بھی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے آصفہ بھٹو کے خاتون اول بننے کی تصدیق کی۔

فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ آصفہ بھٹوکے خاتون اول سے متعلق صدر مملکت آصف زرداری باضابطہ اعلان کریں گے اور آصفہ بھٹو پہلی خاتون اول ہوں گی جو صدر کی بیٹی ہیں۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر پاکستان پیپلز پارٹی اور بختاور بھٹو کے بیانات نے عوام کو تجسس میں ڈال دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات پر پابندی عائد

پارٹی اکاؤنٹ سے صدر آصف زرداری اور آصفہ بھٹو کی ساتھ تصویر شیئر کی گئی اور لکھا خاتون اول صدرکے ساتھ۔

بعدازاں بختاور بھٹو نےبھی وہی تصویر شیئرکی اور لکھا صدر آصف زرداری کے ساتھ عدالتی سماعتوں سے لے کر جیل سے رہائی کی لڑائی تک،  اب پاکستان کی خاتون اول کی حیثیت سے ان کے شانہ بشانہ، آصفہ بھٹو زرداری۔