گھمبیر الیون کو لیجنڈز لیگ میں دوسری شکست

Mar 12, 2023 | 13:08:PM
گھمبیر الیون کو لیجنڈز لیگ میں دوسری شکست
کیپشن: اس سے قبل ایشیا لائنز نے افتتاحی میچ گھمبیر الیون کو 9 رنز سے شکست دی تھی۔
سورس: ٹوئٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قطر میں جاری لیجنڈز لیگ کے دوسرے میچ میں ورلڈ جائنٹس کی ٹیم نے سنسنی خیز انداز میں انڈیا مہاراجہ کو 2 رنز سے شکست دیدی۔

دوحا کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ورلڈ جائنٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے، جائنٹس کی جانب سے کپتان ایرون فنچ 53، شین واٹسن 55 اور ٹینو بیٹس 13 رنز بناکر نمایاں رہے۔

   ہدف کے تعاقب میں انڈیا مہاراجہ کو 65 رنز کا آغاز ملا، روبن اُتھاپا 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان گوتم گھمبیر نے ایک بار پھر نصف سنچری اسکور کی تاہم وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروانے میں ناکام رہے، انہوں نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر کھلاڑیوں میں مرلی وجے 11، سریش رائنا 19 اور محمد کیف 19 رنز بناسکے۔

انڈیا مہاراجہ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بناسکی اور یوں ورلڈ جائنٹس نے میچ محض 2 رنز سے جیت لیا، انڈیا مہاراجہ کی ایونٹ میں یہ مسلسل دوسری شکست تھی۔

اس سے قبل ایشیا لائنز نے افتتاحی میچ گھمبیر الیون کو 9 رنز سے شکست دی تھی۔