بوائے فرینڈ سے بریک اپ؟ اداکارہ شمیتا شیٹی کا موقف بھی سامنے آ گیا

Mar 12, 2022 | 13:07:PM
بوائے فرینڈ سے بریک اپ؟ اداکارہ شمیتا شیٹی کا موقف بھی سامنے آ گیا
کیپشن:  بھارتی اداکارہ شمیتا شیٹی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کی معروف  اداکارہ شمیتا شیٹی نے اپنے اور اداکار راکیش باپٹ کی بریک اپ کی افواہوں کی تردید کردی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں بھارتی خبر رساں ادارے کی جانب سے ایک خبر سامنے آئی تھی کہ شمیتا شیٹی اور اُن کے بوائے فرینڈ راکیش کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے،  جوڑے نے لڑائی جھگڑے زیادہ ہونے کی وجہ سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

بعدازاں شمیتا شیٹی نے اس خبر پر ردّعمل دینے کیلئے  انسٹاگرام کا رُخ کیا اور   کہا کہ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے رشتے سے متعلق کسی بھی قسم کی افواہوں پر یقین نہ کریں، اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔دوسری جانب راکیش نے بھی یہی پیغام اپنے انسٹاگرام پر جاری کیا۔

خیال رہے کہ بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 15 میں شمیتا شیٹی اور راکیش نے بطورِ کنٹسٹنٹ شرکت کی تھی۔ بگ باس 15 کے دوران ہی دونوں کی دوستی ہوئی جو اب محبت میں تبدیل ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں کیریئر کی شروعات  میں کیا کیا ہوا؟  مادھوری نے اہم بات بتا دی