کیریئر کی شروعات  میں کیا کیا ہوا؟  مادھوری نے اہم بات بتا دی

Mar 11, 2022 | 09:23:AM
 کیریئر کی شروعات  میں کیا کیا ہوا،  مادھوری نے اہم بات بتا دی
کیپشن:  بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشت(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )کوئی بھی شعبہ ہو آگے بڑھنا آسان نہیں ہوتا ،اگر بات کریں شوبز کی تو اداکار راتوں رات سٹار نہیں بن جاتے،بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشت نے بھی کیریئر کے آغاز میں در پیش مشکلات کے حوالے سے خاموشی توڑ دی۔

اداکارہ نے  ایک انٹرویو میں بتایا کہ ایک وقت میں لوگ مجھے ہیروئن مانتے ہی نہیں تھے اور اُن کی نظر میں عام سی لڑکی تھی کیونکہ سب کہتے تھے کہ مجھ میں ہیروئن جیسی کوئی بات ہے ہی نہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ لوگ مجھے کم عمر ہونے کا طعنہ بھی دیتے تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ہمیشہ والدہ نے ان کا  حوصلہ بڑھایا اور ایک بات سکھائی کہ کامیابی  محنت سے ہی حاصل کی جاسکتی ہے جس پر میں نے عمل کیا تو حوصلہ افزا نتائج ملے  اور پھر میری ایک پہچان بنی۔

 یہ بھی پڑھیں:  سلمان خان کی معروف اداکارہ سے خفیہ شادی؟ تصویر وائرل۔حقیقت سامنے آگئی