نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا سوئٹزرلینڈ کا 3 روزہ دورہ متوقع
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے, ذرائع کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم آج رات گئے یا کل سوئٹزرلینڈ کے لیے روانگی اختیار کریں گے، جبکہ ان کے ہمراہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والا ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار اپنے دورے کے دوران امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی متوقع تقریب میں شرکت کریں گے۔
دورۂ سوئٹزرلینڈ کے دوران نائب وزیراعظم کی سوئس حکام کے ساتھ اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جن میں باہمی تعلقات، علاقائی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق دورے کی تفصیلات اور ملاقاتوں کا حتمی شیڈول جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
ٰیہ بھی پڑھیں :وفاقی بجٹ میں سندھ کی سڑکوں کیلئے کون سی رقوم مختص ہوئیں؟