ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے کا حتمی اور متفقہ متن تیار کر لیا گیا ، شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی بجٹ کی مصروفیات میں سے وقت نکال کر بتایا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے کا حتمی اور متفقہ متن تیار کر لیا گیا ہے۔ شہباز شریف نے "امن معاہدہ" کو سبوتاژ کرنے والوں کی مذمت بھی کی۔
آج سوشل پلیٹ فارم ایکس پر وزیراعظم شہباز شریف کا یہ بیان پوسٹ ہوا ہے جس میں انہوںنے کہا ہے کہ ہم امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے والوں کی مہم سے باخبر ہیں۔ ہم اس منفی پروپیگنڈے اور شور شرابے کو مسترد کرتے ہیں۔
شہباز شریف نے انکشاف کیا کہ پاکستان کی انتھک ثالثی کوششیں رنگ لے آئیں، امن معاہدہ طے پا گیا۔ ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے کا حتمی اور متفقہ متن تیار کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا، پاکستان اب دونوں فریقین کے ساتھ مل کر اگلے مراحل کو حتمی شکل دے رہا ہے۔ امن اب ہمارے اتنا قریب ہے جتنا تاریخ میں پہلے کبھی نہیں رہا۔
شہباز شریف کے ایکس پر بیان کا مکمل متن
پاکستان کی جانب سے جاری شدید ثالثی کی کوششوں کے درمیان، ہم امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی خواہش رکھنے والوں کی جانب سے مسلسل غلط معلومات کی مہم سے پوری طرح آگاہ ہیں۔ شور کو ایک طرف رکھتے ہوئے، ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ امن معاہدے کے متن پر متفقہ حتمی فیصلہ ہو چکا ہے اور پاکستان اب اگلے اقدامات کو حتمی شکل دینے کے لیے دونوں فریقوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ امن اتنا قریب کبھی نہیں تھا جیسا کہ اب ہے۔
Amid ongoing intense mediation efforts by Pakistan, we are fully aware of incessant misinformation campaign being waged by those who want to sabotage the peace deal. Setting aside the noise, we can confirm that a final, agreed upon text of the peace deal has been reached and…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 12, 2026