آئی ٹی برآمدات کی آمدن پر عائد ٹیکس کو مزید 3 سال تک برقرار رکھنے کی تجویز

Jun 12, 2026 | 19:41:PM
آئی ٹی برآمدات کی آمدن پر عائد ٹیکس کو مزید 3 سال تک برقرار رکھنے کی تجویز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے  بجٹ تقریر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) برآمدات کی آمدن پر عائد صفر اعشاریہ 25 فیصد فیڈرل ٹیکس ریلیف (FTR) کو مزید تین سال تک برقرار رکھنے کی تجویز دی ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق یہ رعایت مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں 30 جون 2029ء تک جاری رکھنے کی سفارش کی گئی ہے تاکہ آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبے کی برآمدات کو فروغ دیا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ ایکسپورٹ پر ایڈوانس انکم ٹیکس اور کم سے کم ٹیکس کی مجموعی شرح اس وقت 2 فیصد ہے، جسے کم کر کے 1 اعشاریہ 25 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ حکومت کے مطابق اس اقدام سے ٹیکنالوجی سیکٹر کی مسابقتی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ سپر ٹیکس میں مجوزہ کمی سے بڑی کمپنیوں اور کاروباری اداروں کو ریلیف ملنے کی توقع ہے، جس سے سرمایہ کاری کے فروغ میں مدد ملے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پراپرٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری بڑھانے اور تعمیراتی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے ٹیکس نظام میں نرمی کی تجویز زیر غور ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وفاقی بجٹ میں سندھ کی سڑکوں کیلئے کون سی رقوم مختص ہوئیں؟