صنعتی شعبے کے لئے وفاقی ترقیاتی پروگرام میں 6.6 ارب مختص
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی حکومت کے نئے مالی سال کے بجٹ میں صنعتی شعبے کے لئے وفاقی ترقیاتی پروگرام میں6.6 ارب مختص کئے گئے ہیں۔
وزیر خزانہ اورنگ زیب نے بجٹ دستاویزات پیش کرتے ہوئے اپنے خطاب میں بتایا کہ صنعتی شعبے کے لئے وفاقی ترقیاتی پروگرام میں 6.6 ارب مختص کئے گئے ہیں۔
محمد اورنگ زیب نے مزید بتایا کہ صحت کے منصوبوں کی لئے 25.1 ارب مختص کئے گئے ہیں۔
اعلی تعلیم کے شعبے کے لئے 40 ارب مختص کئے گئے ہیں۔
دانش سکولز کے لئے 22 ارب مختص کئے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مزید بتایا کہ جو تنخواہ 22 سے 32 لاکھ سالانہ کماتے ہیں، ان کے لئے ٹیکس کی شرح 20 فیصد کرنے کہ تجویز ہے۔
56 سے 70 لاکھ تک کمانے والوں کے لئے ٹیکس کی شرح کم کرکے 32 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔
تنخواہ طبقے پر عائد سرچارج ختم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔