پاکستان میں تیل اور گیس کے 17 ذخائر دریافت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) حالیہ مالی سال کے دوران پاکستان میں تیل اور گیس کے ذخائر کی 17 دریافتیں ہوئیں۔ ان تمام دریافتوں سے پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں خود انحصاری کی طرف برھنے کی رفتار تیز ہو گی۔
یہ بات وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے آج نئے مالی سال کے لئے بجٹ تجاویز پیش کرتے ہوئے اپنے خطاب میں بتائی۔
وزیر خزانہ اورنگ زیب نے کہا، انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ پانچ شہروں میں فائیو جی سروس شروع ہو چکی ہے۔
ملک کا قرضہ اب کم ہو رہا ہے
اورنگ زیب نے بتایا کہ ملکی قرضہ اس سال مزید کم ہو چکا ہے۔
ایس آئی ایف سی نے 12 مختلف شعبوں کی سرمایہ کاری منصوبوں کو سہولت فراہم کی۔
بجٹ کی سب سے اہم ترجیح پیداوری صلاحیت کو بڑھانا ہے برآمدات کوفروغ دینا ہے۔