بہاولپور: گرمی اور حبس کے باعث گیسٹرو کے کیسز میں تشویشناک اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بہاولپور میں جاری شدید گرمی کی لہر اور حبس کے باعث گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر بے قابو ہونے لگی ہے، رواں ہفتے کے دوران شہر کے مختلف سرکاری و نجی ہسپتالوں میں گیسٹرو کے مجموعی مریضوں کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق بیماری کی شدت اور علامات میں اضافے کے باعث اب تک 100 سے زائد مریض زیرِ علاج رہ چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی مزید 61 شہری مختلف ہسپتالوں میں گیسٹرو کی شکایت کے ساتھ رپورٹ ہوئے۔
اعداد و شمار کے مطابق رپورٹ ہونے والے مریضوں میں خواتین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو صاف اور ابلا ہوا پانی استعمال کرنے، غیر معیاری اور کھلے کھانوں سے پرہیز کرنے اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں :بلاول بھٹو زرداری بجٹ پیش ہوتے ہی ایوان سے چلے گئے