سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) حکومت نے سپر ٹیکس مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
بجٹ تقریر کے دوران سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا جبکہ کم از کم ماہانہ تنخواہ میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
بجٹ تقریر کے مطابق سالانہ 32 سے 41 لاکھ روپے کمانے والوں پر ٹیکس کی شرح 30 فیصد سے کم کرکے 25 فیصد کر دی گئی ہے۔
سالانہ 22 لاکھ سے 32 لاکھ روپے کمانے والوں پر ٹیکس کی شرح 23 فیصد سے کم کرکے 20 فیصد کر دی گئی ہے۔
بجٹ تقریر کے مطابق سالانہ 56 لاکھ سے 70 لاکھ روپے کمانے والوں پر ٹیکس کی شرح 35 فیصد سے کم کرکے 32 فیصد کر دی گئی ہے۔
حکومت نے 6 سلیب پر سپر ٹیکس مکمل طور پر ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔