پیراسارجنٹ کی آسامیوں کے تحریری امتحان کے نتائج کااعلان 

Jun 12, 2026 | 15:44:PM
پیراسارجنٹ کی آسامیوں کے تحریری امتحان کے نتائج کااعلان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) میں سارجنٹ کی مختلف آسامیوں کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف اضلاع میں سارجنٹ کی آسامیوں کے لیے امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔
نتائج کے مطابق ضلع لیہ میں 10 آسامیوں کے لیے 41 امیدوار، ضلع سیالکوٹ میں 12 آسامیوں کے لیے 9 امیدوار، جبکہ نارووال میں 10 آسامیوں کے لیے 13 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔
ضلع جھنگ میں 12 آسامیوں کے لیے 58 امیدوار، گجرات میں 10 آسامیوں کے لیے 4 امیدوار، اور گوجرانوالہ میں 14 آسامیوں کے لیے 14 امیدوار کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔
پی پی ایس سی کے مطابق ضلع چکوال میں 8 آسامیوں کے لیے 9 امیدوار، بھکر میں 12 آسامیوں کے لیے 60 امیدوار، سرگودھا میں 20 آسامیوں کے لیے 54 امیدوار جبکہ راجن پور میں 8 آسامیوں کے لیے 21 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ماہانہ بنیادوں پر مقرر کرنے کا مطالبہ ،احتجاج کی دھمکی
نوٹیفکیشن کے مطابق کامیاب امیدواروں کو بھرتی کے اگلے مراحل کے لیے متعلقہ طریقہ کار کے تحت آگاہ کیا جائے گا۔